254

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی کے مطابق نہیں کی گئی :درخواست گزار کا موقف

لاہور (نامہ نگار ) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کم کرنے کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 8 فروری کو جواب طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار جسٹس پارٹی کی جانب سے ملک منصف اعوان ایڈووکیٹ نے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی ہے اور یہ کمی عالمی منڈی میں پیٹرولیم کے مطابق نہیں کی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں صرف پانچ روپے کی کمی کی ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم از کم تیس روپے مقرر کی جائے تاکہ عالمی منڈی میں تیل قیمت کم ہونے کا فائدہ عام شہری کو بھی ملے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولم کی قیمت کم از کم تیس روپے مقرر کی جائے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کر دئیے ، کیس کی مزید سماعت 8 فروری کو ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں