548

دنیا مسئلہ کشمیر حل کرے تو دہشت گردی ختم ہو کر پائیدار امن کی داغ بیل پڑ جائے گی۔حاجی غلام علی

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور فاٹا چیمبر آف کامرس کے بانی چئیرمین سینیٹر حاجی غلام علی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرے تو دنیا میں دہشت گردی ختم ہو کر پائیدار امن کی داغ بیل پڑ جائے گی کیونکہ یہی خطے میں فساد کی اصل جڑ ہے بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر کو محکوم بنا رکھا ہے اور بین الاقوامی چشم پوشی کی وجہ سے اس نے پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کے نٹ ورک قائم کئے ہیں جن کا خاتمہ نہ ہوا تو پوری دنیا میں بھی امن قائم نہیں ہو سکے گا اس کا ازالہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ممکن ہے وہ بوستان آباد شاہ ڈھنڈ میں محمود غزنوی اسلامیہ پبلک سکول و مدرسہ کے زیرہتمام یوم کشمیر کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے سکول کے بچوں اور مقامی علماء و اساتذہ اور والدین کے ہمراہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک عظیم الشان ریلی کی قیادت بھی کی اور نعروں کی گونج میں اقوام متحدہ کو کشمیر میں استصواب رائے کی قراردادوں پر عمل اور عالمی برادری کو اپنا فرض یاد دلایا تقریب سے خطیب جامع مسجد شاہ ڈھنڈ مولانا نور محمد، سکول کے ڈائریکٹر ظاہر شاہ اور طلباء و طالبات نے بھی خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے حاجی غلام علی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ امریکہ دہشت گردی کے نام پر اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر ہی چند ممالک کو ملاکر دوسرے ممالک پر چڑھائی کر دیتے ہیں افغانستان پر شب خون مار کر لاکوں بے گناہوں کو شہید اور اپاہج بنا دیا یہی حال عراق، لیبیا، مصر اور اب شام میں کر دیا مگر امن قائم نہیں کر سکے بلکہ ہر جگہ بدامنی کی آگ الاپ دی اسلئے وقت کا تقاضا ہے کہ کشمیرپر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو عملی جامہ پہنا کر دنیا میں پائیدار امن کا عملی آغاز کیا جائے انہوں نے کہا کہ یہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی صدی ہے اور عالمی برادری اسے دہشت گردی اور نسل کشی کی نظر کرنے کی بجائے علم و حکمت کو فروغ دینے میں مدد دے ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی نیز کشمیریوں کو بھی یقین دلایا کہ پاکستان کا ہر بچہ ان کی آزادی تک بھارتی تسلط اور مظالم کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجوڑتا رہے گا حاجی غلام علی نے اہل علاقہ پر زور دیا کہ وہ نئی نسل کو معیاری سکولوں میں تعلیم دلا کر دہشت گردی کی عفریت سے بچائیں۔
<><><><><><><>
دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے واک اور قرآن خوانی

دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام اعجاز آباد گلبہار میں یوم کشمیر کی مناسبت سے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے حاجی محمد سعید کی زیرقیادت امن واک ہوئی بعدازاں کشمیری شہداء اور سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے متاثرین کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی ہوئی جس میں آرگنائزیشن کے عہدیداروں اور ارکان نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں