453

صوبائی سیلکشن بورڈ کی سفارشات پر پی سی ایس۔ای جی۔بی ایس۔ 18کے پانچ افسران کو بی ایس۔19میں ریگولر بنیادوں پرفوری طور پر ترقی دی ہے

 پشاور(نامہ نگار)حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی سیلکشن بورڈ کی سفارشات پر پی سی ایس۔ای جی۔بی ایس۔ 18کے پانچ افسران کو بی ایس۔19میں ریگولر بنیادوں پرفوری طور پر ترقی دی ہے۔ افسروں میں نعیم انورایڈیشنل سیکرٹری۔1،ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ،ظفر علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرک،خائستہ رحمن ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ، فضل الرحمن ڈپٹی کمشنر بٹگرام اور مشتاق احمد ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہوم و قبائلی امور شامل ہیں۔یہ افسران ایک سال کی آزمائشی مدت پر ہوں گے۔ان افسران کی پوسٹنگ ؍ٹرانسفر علیحدہ سے جاری کئے جائیں گے۔اس امر کا اعلان محکمہ اسٹبلشمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔دریں اثناء حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مندرجہ ذیل پی سی ایس۔ای جی۔بی ایس18 افسران کی فوری طور پر ایکٹنگ چارج بنیادوں پر بی ایس۔19میں تقرریاں کی ہیں۔افسران کے نام یہ ہیں۔ سید اسماعیل علی شاہ گیلانی ڈپٹی سیکرٹری،محکمہ انڈسٹریز،جان محمد ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اوقاف،حج،ارشد نوید ڈپٹی سیکرٹری فاٹا سیکرٹریٹ،ہدایت اللہ ڈپٹی سیکرٹری؍ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ٹی آئی،محمد صدیق سیکرٹری ٹوکمشنر مردان اور فخر الزمان سیکرٹری۔1۔ بورڈ آف ریونیو پشاور۔ان افسران کی پوسٹنگ؍ ٹرانسفر علیحدہ سے جاری کئے جائیں گے۔اس امر کا اعلان محکمہ اسٹبلشمنٹ حکومت خیبر پختونخواکی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں