458

عوامی ایکشن کمیٹی 29جو لا ئی کو بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کر ے گی۔ حق ملکیت جی بی کے عوام کا حق ہے،سیدیعصب الدین

گلگت ( پ ر ) اب تک عوام کو بے وقوف بنا نے کے علاوہ حکومت نے کچھ نہیں کیا ہے ۔عالمی عدالت انصاف گلگت بلتستان کے عوام پہ ہو نے والے استحصال کا نوٹس لیں ۔ ایک شنا ختی کارڈ دیکر تمام حقوق سلب کر کے پاکستان کا شہری نہیں بنا یا جا سکتا ہے ۔اب تک بہت صبر ہو ااس بار یو تھ اپنا کر دار ادا کر ے اور اپنے مستقبل کو بنا ئیں اب نہیں تو کب ہم نہیں تو کون کر ے گا عوامی ایکشن کمیٹی کا 29جو لا ئی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے سید یعصب الدین نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی 29جو لا ئی کو بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کر ے گی۔ حق ملکیت جی بی کے عوام کا حق ہے۔ غیر قانونی ٹیکسز کے نفاز سے قبل ہمارے آئینی حیثیت کوواضح کیا جا ئے۔ سبسڈی کے خاتمے کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 16جو لا ئی سے ریسٹورنٹ، کارخا نے ودیگر دکانوں پہ ٹیکسز لگا ئے گئے ہیں ان کا خاتمہ کیا جائے اس قسم کے ظا لمانہ اقدام کی بھر پور مزا حمت کر ینگے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نیا سلسلہ جا ری ہے اس سلسلے کو ختم کیا جا ئے۔ گلگت بلتستان کے قدیم تجارتی روٹس کا کھو لا جا ئے۔ چارٹر آف ڈیمانڈ کو وفاقی حکومت تک پہنچا یا گیا ہے لیکن اب تک عمل درآمد نہ ہو نا صو با ئی حکومت کی بد نیتی ہے۔ اس اجلاس میں پاکستان منرلز اینڈ جمز ایو سی ایشن کے ذمہ داران سید ذولفقار، مر تضیٰ ودیگر سیاسی سماجی قومی قانون دان رہنما ؤں فدا حسین ، محمد فاروق ، عثمان احمد ، ایڈووکیٹ فاروق عمر ، شاکر و دیگر نے کہا کہ اس وقت صر ف ایک شنا ختی کارڈ دیکر ہم پہ دیگر صوبوں کے برابر ہم پہ قوانین کا اطلاق کیا جا رہا ہے جو کہ عالمی سطح پہ غیر قانو نی ہے۔ منرلز کے سبجکٹ کو وفاق کو دیا گیا ہے اس کو صو بے کے حوالے کیا جائے ہم تمام ظالم اقدامات کی مزمت کر تے ہیں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا ئے گا۔29مئی کو عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے جا ئز حقوق کے لیئے میدان میں آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں