760

فرنٹیرکورپبلک سکول چترال میں انٹر ہاؤس سپورٹس گالہ 2016شروع

چترال(شہریار بیگ سے) فرنٹیرکورپبلک سکول چترال میں انٹر ہاؤس سپورٹس گالہ 2016شروع ہو گیا ہے۔جو چار روز جاری رہے گا۔جس میں مختلف کھیلوں فٹ بال،کرکٹ،ولی بال،بیڈ منٹن،ٹیبل ٹینس،رسہ کشی،سو اور دو سو میٹر دوڑ،کیلی گرافی،ڈیکوریشن اور پینٹنگ کے مقابلے ہونگے۔چترال کے معروف سکالر ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی جو افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے نےFCPS سپورٹس گالہ کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود انسانی صحت کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ایک صحت مند جسم میں صحت مند دل ،دماع ہوتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کھیلوں کے حوالے سے چترال کی سرزمیں انتہائی زرخیز ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم میں شامل چار کھیلاڑیوں کا تعلق چترال سے ہے۔جو بین الاقوامی طور پر فٹبال میں حصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے سکول و کالج کے سٹوڈنٹس میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے اُنہیں صرف رہنمائی کی ضرورت ہے۔یہی کھیل کے میدان ہیں جوکھیلاڑیوں کو دُنیا جہان میں متعارف کرتے ہیں اور دُنیا میں اپنا نام پیدا کرتے ہیں۔فرنٹئیر کور پبلک سکول چترال کے پرنسپل سر رحیم اللہ نے 1FCPSسپورٹس گالہ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد سکول ہذا کے سٹوڈنٹس کے اندر صحت مند مقابلے کا رجحان پیدا کرنا ہے اور اُنہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کی صورت میں ورزش کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سپورٹس گالہ میں 10کٹیگریز کے کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔جو چار روز تک جاری رہیں گے۔کھیلوں میں مقابلے کے لئے سٹوڈنٹس کو تین گروپس میں تقسیم کئے گئے ہیں۔Aگروپ میں چھوٹے چھوٹے بچے Bگروپ میں جونئیر اورCگروپ میں سنئیر سٹوڈنٹس شامل ہیں۔اس موقع پر FCPSکے ریڈ اور بلیو ہاؤسزکے درمیان رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں بلیو ہاؤس نے ریڈ ہاؤس کو شکست دے دی۔

2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں