470

چترال میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے تقریب ،کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے واک نکالی گئی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سیاسی عمائدیں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے، کشمیری قوم اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ۔اس موقع پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر طلباء و طالبات اور عوام علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ تقسیم ہند کے وقت ایک سازش کے تحت کثیر مسلم آبادی والے علاقوں کو پاکستان سے جدا کر دیا گیا جن میں کشمیر بھی شامل ہے لیکن آج بھی کشمیری قوم کے دل پاکستانی قوم کے ساتھ ڈھرکتے ہیں اور بھارت کے غاضبانہ قبضے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ، کشمیریوں کی آزادی ان کا حق ہے اور آزادی کے اس مطالبہ پر پاکستان کی سیاسی قیادت اور قوم متفق ہیں اور کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے لیکن بد قسمتی سے مرکزی حکومت مظلوم کشمیری عوام کے حق کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ لیڈر قوموں کیلئے کھڑے ہوتے ہیں بھاگا نہیں کرتے ہیں، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیں کشمیر کی آزادی کی جنگ سفارتی سطح سمیت ہر طریقے سے لڑنا ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت کے کشمیری عوام پر مظالم سے ان کو نجات دلانا بہت ضروری ہے اور اس حوالے سے عالمی دنیا کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی ہر سال ملک بھر میں منایا جاتاہے اور آج کی ریلی کی تقریب اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک بھر کی طرح چترال کے عوام اپنی کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں