ہمارے بارے میں

السلام وعلیکم:۔

معززقارئین:۔

موجودہ دور میں جہاں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اطلاعات کی فراہمی میں اہم کرداراداکررہے ہیں وہاں سائبرالیکٹرانک میڈیا کی اہمیت سے انکارممکن نہیں۔حالیہ سروے کے مطابق پاکستان کے 61فیصد لوگ مطلوبہ خبروں تک رسائی کیلئے آن لائن اخبارات اور نیوز ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہیں۔اوورسیزپاکستانیوں کیلئے نیوز ویب سائٹس کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ بیرون ملک میں انکی رسائی ملکی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا تک نہیں ہوسکتی۔وہ اپنے علاقہ اور ملک کی صورتحال سے باخبررہنے کیلئے نیوزویب سائٹس کو اطلاعات کی فراہمی کاموثر ذریعہ سمجھتے ہیں۔ ڈیلی چترال ڈاٹ کام میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اردو نیوزویب سائٹ کا مقصد چترال اوردنیابھر کی تاریخ، مفید معلومات، خبریں، تبصرے، کالم اور مختلف قسم کی سرگرمیوں کی تازہ بہ تازہ رپورٹس آپ تک پہنچانا ہے۔ اس کے علاوہ چترال کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف حل طلب مسائل کو حکام بالا کے سامنے رکھنا اور ان کے حل کی کوشش کرنا بھی ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔اس سلسلہ میں ہمیں ہر قدم پرآپ کا مخلصانہ تعاون درکار ہے۔ ہم آپ کے بہت مشکور ہیں کہ آپ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت ہماری رہنمائی کے لئے ادا کر رہے ہوں گے۔ کسی چیز میں خصوصیات کو بہترین کرنے کیلئے ناظر کا نقطہ نگاہ اور نکتہ نظر اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ رابطے کے لئے یہ مت سوچئے کیا الفاظ ہوں۔ نیت اہم ہوتی ہے لفظ سمجھ آ جاتے ہیں ماں بچہ کی اَو اَو سن کر اس کی طلب سمجھ لیتی ہے کیونکہ دونوں کے رشتہ میں خلوص ہے۔ خلوص نیک نیت ہے۔ آپ اپنی رائے کہہ ڈالیں۔ ہم آپ سے رابطے میں رہ کر بات کو ٹھیک طرح سے عمل میں لائیں گے۔ ڈیلی چترال ڈاٹ کام نیوزگروپ کے صفحات آپ کی تحریروں اور مفید مشوروں کے لئے حاضر ہیں، ہمیں آپ کی تحریروں اور رائے کا ہمیشہ انتظار رہے گا۔ آپ اپنے علاقے کی خبریں،مختلف ایونٹس کی تصاویر،رپورٹس،علاقائی سیاسی تبصرے،تجزیئے درج ذیل ای میل ایڈریسز پربھیجئے،ہم انہیں شکریہ کیساتھ اپنی ویب سائٹ پر جگہ دیں گے ادارہ آذادی صحافت پر یقین رکھتے ہوئے مراسلاتی خبروں اور رپورٹس کو نیک نیتی سے شائع کرتے ہیں۔ کسی بھی خبرکے غلط ہونے کا ادارہ ذمہ دار نہیں۔ نوٹ: اپنے اشتہارات کی بکنگ اور پراڈکٹس کی تشہیر کے لئے بھی رابطہ فرمائیں۔ اپنے علاقے کی خبریں اور خصوصی رپورٹس بمعہ تصاویر بھیجنے کیلئے syed.nazirhussain@yahoo.comاورinfo@dailychitral.comپر میل کریں شکریہ

آپ کااپنا
سیدنذیرحسین شاہ نذیر
چیف ایڈیٹرڈیلی چترال ڈاٹ کام