230

ضلع سیرت کونسل کے زیرِاہتمام چترال اور مضافات میں سیرت النبیؐ کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد 

چترال.ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیرِ اہتمام چترال شہر اور اس کے مضافات کے مختلف مساجد میں سیر ت النبی ؐ کا کانفرنس منعقد ہوئے اس سلسلے میں سالانہ عظیم الشان پیغامِ نبوت کانفرنس جامع مسجد دواشش جغور میں منعقد ہوئی ۔ کانفرنس کی صدارت سابق ایم ۔پی ۔ اے و رہنما جے ۔یو ۔ائی مولانا عبد الرحمن اور مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد تھے ۔ کانفرنس سے مولانا عبدالرحمن،مولانا جمشید احمد، قاضی نسیم ، قاری محمد یوسف ، نوجوان سیاسی و سماجی رہنما فضل الرحمن اور صدر سیرت کونسل چترال مولانا فدا احمد نے خطاب کیا۔ مقررین نے سیر ت النبی ؐ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا آپؐ کی آمد سے پہلے ہر طرف ظلمت کے اندھیرے چھائے ہوئے تھے ۔ مظلوموں کا کوئی داد رسی کرنے والا نہ تھا ۔ آپ ؐ مظلوموں کے ولی، حامی بن کے تشریف لائے اور دنیا کو اَمن کا پیغام دیا ۔ مقررین نے کہا کہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں آپ ؐ کی تعلیمات کو مقدّم رکھے اور آپس کے اختلافات سے گریز کریں۔ کانفرس کے آخر میں پی ائی اے طیارہ کے حادثے میں شہیدہونے والوں کیلئے اوروطن عزیزکی سا لمیت کیلئے خصوصی دعا ئیں ما نگی گئیں ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں