307

علاقائی ترقی اور انجینئرامیرمقام کی کاوشیں۔۔۔۔۔سیّد ظفر علی شاہ ساغرؔ

اگرچہ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام سالوں پرمحیط سیاسی سفر طے کرنے والے ایک زیرک، کہنہ مشق اوردوراندیش رہنماء ہیں جو سیاسی اتارچڑھاؤ کے تناظرمیں حالات کامقابلہ اور آنے والے وقتوں میں نہ صرف رنگ بدلتے سیاسی منظرمیں اہداف کاتعین کرنے کے گربخوبی جانتے ہیں بلکہ پارٹی کے تنظیمی امورچلانے اوراندھیرے میں تیرچلانے یاخوش فہمی میں مبتلاہونے کی بجائے زمینی حقائق کوسامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کے لئے شہرت رکھتے ہیں۔وہ اپنی جماعت ،پارٹی قیادت اورحکومتی اقدامات کادفاع کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو گاہے بہ گاہے جواب دینے اورکب ،کہاں،کیسے ان پرالزامات کے نشتر برسانے اور مؤثردلائل کی بنیادپرانہیں زیرکرنے میں بھی اپنی مثال آپ ہیں ۔مثال کے طورپرپانامہ لیکس کے معاملے میں جہاں ایک طرف پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان وزیراعظم نوازشریف سے استعفے کامطالبہ کرتے سنائی دے رہے ہیں تدوسری جانب انجینئرامیرمقام خیبرپختونخوامیں غیرمعمولی سیاسی سرگرمیوں کے تحت پی ٹی آئی اوردیگرسیاسی مخالفین کوکو ٹف ٹائم دیتے نظرآرہے ہیں۔ جس دن عمران خان نے جاتی امراء رائیونڈمیں وزیراعظم کے خلاف دھرنادیا تھااس دن امیرمقام نے پشاورمیں جلسہ کرکے بھرپورسیاسی قوت کامظاہرہ کیاتھااور2 نومبرکوشہراقتداراسلام آبادمیں پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کے لئے جب وزیراعلیٰ پرویزخٹک لشکرکشی کررہے تھے اس روزامیر مقام نے صوابی میں بڑا جلسہ کرکے انہیں نون لیگ کی عوامی قوت اور اپنی موجودگی کااحساس دلایاتھا۔ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہتے ہوئے انجینئرامیرمقام اہم پارٹی عہدے سنبھالنے سمیت وفاقی وزارت کے منصب پر بھی فائزرہ چکے ہیں تاہم نون لیگ کے قافلہ میں شامل ہونے اور وزیراعظم کے مشیرکامنصب سنبھالنے کے بعدوہ سیاسی اور تنظیمی اموربطریق احسن نمٹاتے ہوئے ملک کے سیاسی افق پر بالخصوص خیبرپختونخوااور مالاکنڈڈویژن کے سیاسی منظرپرچھاجانے کے ساتھ ساتھ علاقائی ترقی میں کلیدی کردار نبھانے میں بھی مصروف عمل اوربلاامتیازان علاقوں میں بھی عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھاتے دکھا ئی دیئے ہیں جہاں ان کی جماعت مسلم لیگ نون کمزورحیثیت میں رہی ہے۔ اس حوالے سے دیر لوئر،دیراپر اور مالاکنڈایجنسی کے علاقے قابل ذکرہیں جہاں بجلی اور سوئی گیس جیسے محکموں کے کروڑوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔مالاکنڈایجنسی کے ضلعی ہیڈکوارٹربٹ خیلہ میں بجلی کے 132kv گرڈسٹیشن کی منظوری دی جاچکی ہے اس بارے نون لیگ مالاکنڈایجنسی کے جنرل سیکرٹری اورسابق امیدوارصوبائی اسمبلی سجادخان کاکہناہے کہ انجینئرامیرمقام نے جس طرح اپنے علاقہ شانگلہ میں گرڈسٹیشن کی منظوری دی ہے اسی طرح اس انہوں نے اس منصوبے کوبھی جنگی بنیادوں پر اگلے سال مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے اوراس کے پایہ تکمیل ہونے سے نہ صرف بٹ خیلہ،خار،ڈھیری جولگرام ،طوطہ کان اور مٹکنئی کے علاقوں میں بجلی کے مسائل حل ہوں گے بلکہ چکدرہ گرڈسٹیشن جس پر اس وقت سات فیڈرزکابوجھ پڑاہواہے وہ بھی کم ہوجائے گااوربجلی کی وولٹیج بھی بہترہوجائے گی انہوں نے کہاہے کہ اس وقت مالاکنڈایجنسی میں بجلی کی حالت بہت کمزورہے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ماضی میں اس جانب کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ہے ۔سجادخان کے مطابق انجینئرامیرمقام نے بٹ خیلہ میں پیسکوسب ڈویژن بٹ خیلہ ٹوکی بھی منظوری دی ہے جوکہ عوامی ریلیف کابڑامنصوبہ ہے کیونکہ سب ڈویژن نہ ہونے کے باعث درگئی کے عوام مردان سب ڈویژن جبکہ ایجنسی کے بقیہ علاقوں کے لوگ سوات جایاکرتے تھے مگر بٹ خیلہ ٹوسب ڈویژن کے قیام سے اب لوگوں کودیگرعلاقوں میں جانے کی بجائے مقامی سطح پر متعلقہ حکام تک رسائی ہوگی اور یہ مشیروزیراعظم کااس علاقے کے عوام پربڑااحسان ہے۔ دوسری جانب دیکھاجائے تودیر لوئر میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر زاہد خان کی کوششوں سے ضلعی ہیڈکوارٹر تیمرگرہ اور دیگرمضافاتی علاقوں کو سوئی گیس فراہم کی گئی تھی لیکن تحصیل آدینزئی کے 20 کلومیٹر کے ایریامیں گیس پائپ لائن گزارنے کے باوجود آدینزئی کاعلاقہ اس سہولت سے محروم رہاتھاحالانکہ اصولی اعتبارسے دیکھا جائے تویہ آدینزئی کاحق بنتاتھاتاہم مقامی لیگی رہنماء الحاج سید غنی کی کوششوں اور کاوشوں کے نتیجے میں وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے 60کروڑ روپے کی خطیررقم سے اس منصوبے کابھی آغازکرلیاہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے اور یہ منصوبہ بھی ایک ایسے علاقے کے عوام کی سہولت اور ریلیف کے لئے دیاجارہاہے جہاں اسمبلی اور بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ نون ایک کونسلر تک کی نشست نہیں جیت سکی ہے اس سے انجینئرامیر مقام کی ترقی پسند طرزسیاست اور علاقائی ترقی میں غیرمعمولی دلچسپی کااندازہ لگایا جا سکتاہے وہ بارہایہ بھی اعلان کرتے سنائے دکھائی دیئے ہیں کہ وہ ایسے مزید منصوبے بھی شروع کرکے عوام کوزندگی کے ہر شعبے میں سہولت دینے کی ہرممکن کوشش کریں گے جبکہ دیربالااورچترال تک گیس کی فراہمی ان کی ترجیحات ہیں ۔وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے آدینزئی گیس فراہمی منصوبے کاافتتاح 2007 میں کیاتھالیکن ان کی حکومت ختم ہوگئی اور بدقسمتی سے بعد میں آنے والی حکومتوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی لیکن اب جبکہ انہیں اختیارملاہے تووہ یہاں کے عوام کے ساتھ کیاہوااپناوعدہ پوراکررہے ہیں ۔انجینئرامیرمقام کو یہ گلہ ضرورہے کہ وہ بلاامتیازعوامی ترقیاتی منصوبوں کاآغازکررہے ہیں لیکن کبھی عوام انتخابات میں ان پر بھی اعتمادکریں البتہ ملاکنڈایجنسی ،دیرلوئراوردیراپرکے عوام ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے امیرمقام کواپنامحسن اور بابائے ترقی ضرورمانتے ہیں اورکہتے ہیں کہ اگر انجینئرامیرمقام صوبے کے وزیراعلیٰ بنے تویہ علاقہ غیرمعمولی ترقی کرے گا۔ جس سے یہ اندازہ لگانامشکل نہیں کہ اگلے الیکشن میںیہاں مسلم لیگ غیرمعمولی نتائج دے گی جبکہ عوامی حلقوں میں یہ تذکرے اور تبصرے بھی سننے کومل رہے ہیں کہ بنوں،ڈی آئی خان،ہزارہ،مردان اورنوشہرہ سے تووزیراعلیٰ بن کرآئے ہیں جنہوں نے اپنے علاقوں کوترقی سے نوازاہے مگر مالاکنڈ ڈویژن ہردورمیں محروم رہاہے اس لئے اب امیرمقام کی صورت میں مالاکنڈ ڈویژن کو بھی وزیراعلیٰ ملناچاہئے تاکہ عوام کااحساس محرومی ختم ہواور علاقہ ترقی کرسکے۔بہرحال یہی وہ عوامل ہیں جن کی بدولت انجینئر امیرمقام اس وقت خیبرپختونخوا کی سیاست میں ایک قدآور سیاسی شخصیت کے طورپر سامنے آئے ہیں اوران کی پارٹی قیادت نے ان پر جس اعتماد کااظہارکیاتھاوہ اس پر ہرلحاظ سے پورااترنے میں بھی کامیاب دکھائی دے رہے ہیں جبکہ صوبہ خیبرپختونخوابالخصوص مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کی توقعات ان سے وابستہ ہیں جوانہیں اختیارملے بغیرپورے ہوناممکن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں