205

غذر کو موسمی بیماریوں نے اپنے لپیٹ میں لے لیا

سب ڈویژنل انتظامیہ پونیال اشکومن کی جانب سے گاہکوچ شہر میں الگ سے ٹیکسی اسٹینڈ بنانے کی منظوری دے د
غذر(محبت حسین سے) سب ڈویژنل انتظامیہ پونیال اشکومن کی جانب سے گاہکوچ شہر میں الگ سے ٹیکسی اسٹینڈ بنانے کی منظوری دے دی گئی تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر پونیا اشکومن نے گاہکوچ کی تاجر برادری اور تمام ٹیکسی ڈرائیوروں سے ملاقات کی جس کے بعد گاہکوچ شہر میں ایک الگ سے ٹیکسی اسٹینڈ قائم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا یہ اسٹینڈ جنرل بس اسٹینڈ سے دوسری جگہ پر قائم کیا جائیگا اس اسٹینڈ میں ٹیکسی گاڑیوں اور کاروں کو پارکنگ کی اجازت ہوگی اسٹینڈ بننے کے بعد ٹیکسی گاڑیوں کو بازار ایریا میں پارکنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اس موقع پر اے سی پونیال اشکومن نوید احمد نے میڈیا سے بات چیت کرے ہوئے کہا کہ نیو ٹیکسی اسٹینڈ کے قیام کے بعد گاہکوچ شہر میں ٹریفک مسائل کو حل کرنے اور گاڑیوں کی روانی میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ نیوٹیکسی اسٹینڈ کا قیام جلد جگہ کا تعین کرکے ہنگامی بنیادوں پر قیام عمل میں لایا جائیگا ۔

گرو نجر کے مقام پر کار گھائی میں جاگری کار میں سوارڈرائیورسیمت تین افراد زخمی
غذر(محبت حسین سے) گرو نجر کے مقام پر کار گھائی میں جاگری کار میں سوارڈرائیورسیمت تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گرونجر کے قریب کار گاہکوچ جاتے ہوئے راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی کار بوبر سے گاہکوچ جارہی تھی کہ گرونجر کے قریب گہری کھائی میں جاگری کار میں سوار چار افراد معمولی زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ منتقل کردیا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا بتایا جاتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے کار کو اپنے قبضے میں لیکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

غذر کو موسمی بیماریوں نے اپنے لپیٹ میں لے لیا
غذر(بیورورپورٹ) غذر کو موسمی بیماریوں نے اپنے لپیٹ میں لے لیا۔واضح رہے کہ غذر بھر میں خشک سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی موسمی بیماریوں نے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا۔ہسپتالوں میں نزلہ زکام اور نمونیا کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا۔دوسری طرف ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مریضوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے عوامی حلقوں کے مطابق غذر کے تمام طبی مراکز بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہیں۔ غذر کے سیاسی وسماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موسمی بیماریوں پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں