238

امیر جماعت اسلامی ضلع چترال کا پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے گھروں میں لواحقین سے اظہار تغزیت

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمداور نائب امیر ضلع قاضی سلامت اللہ ، نائب امیر ضلع خان حیات اللہ خان ، نائب قیم ضلع مولانا عنایت الرحمن اور جماعت کے دوسرے ذمہ داران نے پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے گھروں میں لواحقین سے اظہار تغزیت کیا اور مرحومین کے روح کی ایصال ثوا ب اور پسماندگان کی صبر جمیل کے لئے دعاکی۔ انہوں نے چترال ٹاؤن میں واقع حاجی تکبیر، حاجی محمد نواز، شمشاد بیگم، شہزادہ فرہاد عزیز سمیت دروش میں شاہ نگار کے مقام پر عائشہ عثمان ، ڑانگہ دروش میں دو بہنوں ، زئیت میں محمد علی، بونی میں احترام الحق اور جنالی کوچ میں اکبر علی کے گھروں میں جاکر تعزیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں