339

چترال میں ہوابازی کی تاریخ میں طیارے کے حادثے کی تین واقعات رونما ہوئے جن میں دو قومی ایئر لاین پی آئی اے اور ایک پاکستان ائر فورس کا طیارہ شامل تھا

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) چترال میں ہوابازی کی تاریخ میں طیارے کے حادثے کی تین واقعات رونما ہوئے جن میں دو قومی ایئر لاین پی آئی اے اور ایک پاکستان ائر فورس کا طیارہ شامل تھا۔ 1954ء میں مہتر چترال سیف الرحمن کو پشاور سے چترال لاتے ہوئے پاکستان ائر فورس کا سسنا طیارہ لواری ٹاپ کے قریب موسم کی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا جس سے مہتر چترال پی اے ایف کے اسکواڈرن لیڈر محمود غزنوی سمیت جان بحق ہوگئے۔ پی اے ایف افیسر کو چترال اسکاوٹس کے ہیڈ کوارٹر ز میں کالج روڈ میں دفن کیا گیا ہے جہاں ان کا مقبرہ آج بھی موجودہے۔ اسی طرح دوسرا حادثہ 29مارچ 1965ء کو لواری ٹاپ ہی کے مقام پر پیش آیا جب پی آئی اے کا طیارہ زمین پر گرنے طیارے میں سوار 29میں سے 26افراد لقمہ اجل بن گئے۔ تیسر ا اور مہلک حادثہ 7دسمبر 2016ء کو پیش آیا جب پی آئی اے کا طیارہ کریش ہونے سے طیارے میں سوار تمام 47مسافر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں