237

انتظامیہ نے جس پالیسی کے تحت چترال میں تجاوزات کے خاتمے اور اشیاء خوردونوش کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا تھا ،سید مظہرعلی شاہ

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہرعلی شاہ نے چترال بازار کے چیکنگ کے دوران میڈیاگفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے جس پالیسی کے تحت چترال میں تجاوزات کے خاتمے اور اشیاء خوردونوش کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا تھا ۔ وہ تمام تر اقدامات چترال کے عوام کے مفاد میں کئے گئے تھے ۔ اس لئے اُن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں ۔ کہ وہ تجاوزات کا عمل دوبارہ شروع کریں گے ۔ اُن کا یہ خیال نا قابل قبول ہے ۔ ایسے لوگوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ شہید نے چترال کے عظیم تر مفاد میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن سمیت کئی اقدامات اُٹھائے ،اس سے چترال عوام کو بہت زیادہ فوائد پہنچے ، اس لئے اُن کی شہادت کی وجہ سے پالیسی ختم نہیں ہوگی۔ جو مفاد پرست لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ چترال کی پالیسی میں کوئی تبدیلی ہو گی ۔ وہ اُن کی بھول ہے ۔ اور اُن لوگوں کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ بازارکے حالات کو سابقہ کی طرح درست کیا جائے گا اشیاء خورد نوش کی ہفتہ وار چیکنگ جاری رہے گی ۔ اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے و اضافی اور من مانی قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت تریں کاروائی کی جائے گی ۔ درین اثناء عوامی حلقوں نے بازار چترال میں فٹ پاتھ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے ۔ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیوسے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ کام میں تیزی لائی جائے ۔ْ ْ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں