229

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے صدر غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ کی جگہ لطیف اللہ ایڈوکیٹ کو باقی ماندہ سیشن کے لئے صدر مقرر

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال سے خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبر عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے کونسل کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے صدر غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ کی جگہ لطیف اللہ ایڈوکیٹ کو باقی ماندہ سیشن کے لئے صدر مقرر کردیا ہے ۔ گزشتہ اپریل میں منعقدہ انتخابات کے بعد صدارت کے امیدوار سراج الدین ربانی ایڈوکیٹ نے کونسل کے روبر و الیکشن پیٹیشن دائر کرکے ان کی صدارت کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا تھا ۔ گزشتہ ہفتے کونسل کے ایگزیکٹیو کمیٹی نے الزامات کے درست ثابت ہونے پر فیصلہ سنادیا جس کے مطابق موجودہ صدر نے سال 2012ء میں دور صدارت کے حسابات کی اڈٹ نہیں کرائی تھی اور ایک ادارے میں مستقل ملازم شیر حیدر سے ووٹ کاسٹ کرایا تھا ۔ کمیٹی نے چترال سے کونسل کے رکن عبدالولی خان ایڈوکیٹ کو ہدایت کی تھی کہ وہ ڈسٹرکٹ بار کے کسی مناسب رکن کو باقی ماندہ سیشن کے لئے صدر نامزد کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں