359

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایف سی پی ایس دروش میں تقریب کا انعقاد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)بدھ 21دسمبر کو ایف سی پی ایس پبلک سکول اینڈکالج دروز میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف اداروں کے سربراہان،مقامی معززین و معتبرات اور طلباء کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں سکول کے بچوں نے نعت،ملی نغمے،تقاریر،ٹیبلوز اور مرثیے پیش کیے۔جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔تقریب کے مہمان خصوصی لفٹننٹ کرنل آفتاب علی خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت اور حصول پر زور دیا۔اور شاندار تقریب منعقد کرنے پرسکول انتظامیہ اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب کے آخر میں شہدا کے ایصال وثواب کے لئے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں