Skip to content
چترال(بشیر حسین آزاد)یوم قائد کے حوالے سے اتور کے روز چترال سکاؤٹس میں مختلف تقریبات منعقد ہوئے۔صبح فجرکی نماز کے بعد اجتماعی قرآن خوانی کی گئی جس میں قائڈ اعظم محمد علی جناح کی روح کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور ملک کی سلامتی ،استحکام اور امن وامان کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگیں گئی۔دوپہر کو چترال سکاؤٹس چھاونی میں ایک غیر معمولی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں قائداعظم محمد علی جناح کی فرمودات پر روشنی ڈالی گئی۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں