202

چارویلاندہ بونی میں بجلی گھر کی تعمیر کے لئے اے کے آر ایس پی نے 77لاکھ روپے جاری کردئیے

چترال(سرفراز شاہد)چاویلاندہ بونی میں تعمیر ہونے والے پن بجلی گھر کے سلسلے میں تھرڈ ڈائیلاگ کی تقریب گذشتہ دنوں بونی میں منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خٹک، اے کے آر ایس پی کے آر پی ایم سردار ایوب سمیت اے کے آر ایس پی کے افسران، معروف شخصیت افضل علی، گولڈن مہرکہ تنظیم کے صدر محمد شفیع ،ویلج کونسل ناظم کے علاوہ علاقے کے معتبرات اور لوگوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کیں۔ اس موقع پر AKRSPکے آر پی ایم سردار ایوب نے اپنے ادارے کی طرف سے اس بجلی گھر کے مشینوں کی خریداری کے لئے 77لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا اور 25لاکھ روپے کی پہلی قسط کمیونٹی کے حوالے کی۔ علاقے کے لوگوں نے اے کے آر ایس پی کی طرف سے انکے اس اہم منصوبے کیلئے فنڈ جاری کرنے پر ادارے کا شکریہ ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ چاویلاندہ کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت اس بجلی گھر کے تعمیر کا فیصلہ شروع کرکے عملاً کام بھی شروع کر دئیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں