252

چترال پولیس کے انوسٹی گیشن ونگ میں تین ہیڈ کنسٹیلبو ں کو اے۔ایس ۔آئی کے رینک میں ترقی کے بیج لگادئیے گئے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) ایس پی انوسٹی گیشن طارق کریم منگل کے روز چترال پولیس کے انوسٹی گیشن ونگ میں منعقدہ تقریب میں چترال پولیس کے تین ہیڈ کنسٹیلبو ں کو اے۔ایس ۔آئی کے رینک میں ترقی کے بیج لگادئیے گئے ۔ اس موقع پر جن اہلکاروں کو ترقی کے بیج لگادئیے گئے ، ان میں جہانزیب ،نور خان اور بہرالدین شامل تھے جبکہ چترال پو لیس کے دوسرے ترقی پانے والے حوالداروں میں محمد قاسم، میر اعظم، گوہر رحمن،محمد صابر خان، خلیل الرحمن،جہانزیب خان،غفران اللہ شاہ، جنگ باز خان، مرزا خان، امیر علی شاہ، محمد ریاض، صلاح الدین، رحمت مراد، ادریس احمد بیگ، غلام عثمان، خیر الرحمن، فضل کریم، شیر احمد، فضل خالق شامل تھے جوکہ اپریشن میں مختلف تھانوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر تاجبر خان،اوڈبل آئی قاضی فیض محمد اور سابق ایس پی انوسٹی گیشن شیر احمد کے علاوہ انوسٹی گیشن ونگ کے انسپکٹر عبدالمظفرشاہ، لیگل ایڈوائزر محسن الملک، او ایس آئی امان اللہ خان بھی موجود تھے جنہوں نے ترقی پانے والے جوانوں کو بیج لگادئیے۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن طاررق کریم نے ترقی پانے والے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ فرائض کو انتہائی جانفشانی،دیانتداری اور پوری صلاحیتوں کے ساتھ انجام دے کر پولیس فورس کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت پولیس افیسر ان پر اب ایک گران ذمہ داری ڈال دی گئی ہے جس کی انجام دہی سے ان کی دنیا اور قیامت دونوں سنور جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں