246

فوکس کے رضا کار اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر آزمائش کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کا دینی فریضہ انجام دیتے ہیں،CEOنصرت نصاب

چترال(رپورٹ شہریار بیگ) فوکس پاکستان کے CEOنصرت نصاب نے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں فوکس چترال کے زیر اہتمام منعقدہ ولنٹئیر اینڈ سٹاف ڈے2016کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوکس ہیومنٹرئن اسسٹنس گزشتہ ڈیڑھ عشروں سے ملک کے مختلف حصوں چترال اور گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کے دوران متاثریں کی بھر پور امداد کی جس کا سہرا اس کے ملازمین اور ادارے سے وابسطہ رضا کاروں کے سر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ فوکس کے رضا کار مخلوق خدا کی خدمت سے سرشار اور اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر آزمائش کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کا دینی فریضہ انجام دیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ فوکس اور آغا خان پلاننگ و بلڈنگ سروس کو ضم کرکے آغا خان ایجنسی برائے ہیبی ٹاٹ بنایا جا رہا ہے جس کے بعد ادارہ مزید وسیع ہوجائے گا۔سٹاف اور ولنٹئیرز کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ فوکس کے ساتھ وابسطہ تجربہ کار اور تربیت یافتہ ولنٹئرز اس کے قیمتی اثاثہ ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبد الغفار نے خطاب کرتے ہوئے فوکس سٹاف اور ولنٹئیرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مصیبت کی کسی بھی گھڑی میں فوکس کے رضا کار ہمیشہ انسانیت کی خدمت فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں۔تقریب سے پروگرام منیجر سلمان الدین ریجینل پروگرام منیجر امیر محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے فوکس کی 19سالہ سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس موقع پر DARTکے سنیئر ممبران محمد یوسف شہزاد،رحمت غفور بیگ،ذبیدہ خانم اور افضل حیات نے قدرتی آفات کے مواقع پر ہونے والے اپنے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔تقریب کے سٹیج سکریٹری کے فرائض ریجینل پروگرام افیسر ولی محمد خان نے انجام دی۔اس موقع پر سٹاف اور ولنٹئیرز میں شیلڈ اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں