176

پی ڈی ایم اے کی طرف سے گرم چشمہ روڈ کیلئے 9آر سی سی پُلوں کی منظوری پر ایکسین مقبول اعظم کا شکریہ۔محمد حسین

چترال(نامہ نگار)ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال محمد حسین نے پی ڈی ایم اے کی طرف سے گرم چشمہ روڈ کیلئے 9آر سی سی پُلوں کی منظور کرانے پراہلیاں لٹکوہ کی طرف سے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو چترال مقبول اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ 2015 کے سیلاب میں ایکسین موصوف نے ضلع بھر میں جس مستعدی سے کام کیا، اُس کی مثال نہیں ملتی ۔ اگر اُس وقت سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو آمدورفت کی سہولت نہ دی جاتی تو چترال کے لوگ مزید مسائل اور مشکلات سے دوچار ہو جاتے لیکن ایکسین نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے بہت کم وقت میں آمدورفت بحال کی اور لوگوں کو مشکلات سے نکالا جس کیلئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ محمد حسین نے کہا کہ حال ہی میں مقبول اعظم ایکسین کی ذاتی کو ششوں سے گرم چشمہ روڈ کیلئے جو پُلیں منظور ہو چکے ہیں اُس سے لٹکوہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اور انہوں نے اس اقدام پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ خستہ حال پلوں اور سیلابی پانی کی وجہ سے آمدورفت کی رفت کی راہ میں کئی رکاوٹیں حائل ہو رہی تھیں ۔ اب ان پلوں کی تعمیر لوگوں کو مشکلات سے نجات مل جائے گی ۔ انہوں پی ڈی ایم اے کے حکام کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں