223

خیبر پختونخوا میں پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے امور کو بہتر بنانے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے ساتھ موثر رابطے رکھنے کے لئے بعض امور کا اعلان 

خیبر پختونخوا میں پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے امور کو بہتر بنانے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے ساتھ موثر رابطے رکھنے کے لئے بعض امور کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سی پیک کے لئے بطور سیکرٹریٹ کام کرے گا۔ہر محکمہ اس سلسلے میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سے قریبی رابطہ رکھے گا اور سی پیک سے متعلق کسی اجلاس یا پیش رفت سے متعلق معلومات ؍اطلاعات سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو بروقت آگاہ کرے گا جبکہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اس ضمن میں تمام محکموں کو سیکرٹریٹ کی سہولیات اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے نامزد کردہ فوکل پرسن فراہم کرے گا۔سی پیک سے متعلق تمام رابطے اور خط و کتابت سی پیک سیل،محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے ذریعے ہوں گے۔پلاننگ کمیشن کو پراجیکٹ تجاویز بھی وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد پلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے بھیجی جائیں گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ سی پیک سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے جس کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو تازہ ترین اطلاعات ؍معلومات سے آگاہ رکھا جائے گا۔اس امر کا اعلان محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں