436

ایم پی اے فوزیہ بی بی نے نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ پوری چترالی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔سابق صدر پی ٹی آئی یارخون یوسی صا حب نور

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)پاکستان تحریک انصاف یار خوں یو سی کے سابق صدر اور ڈسٹرکٹ کونسل کے امید وار صا حب نور نے بعض افراد کی طر ف سے ایم پی اے فوزیہ بی بی کے خلاف بیان بازی پر شدید رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ فوزیہ بی بی نے نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ پوری چترالی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ اور صو بائی اسمبلی کے اندر اور باہر چترال کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دو منتخب ایم پی ایز کی طر ف سے اب تک صرف چبڑاسی بھر تی کرنے کا مقا بلہ چل رہا ہے جبکہ فوزیہ بی بی نے چترال کے اجتماعی مسائل کے لئے جدو جہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کی طر ف سے بیان با زی پارٹی ڈسپلین کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ تنظیم کے بحالی کے بعد ان افراد کے خلاف کار وائی کی جانی چاہئے۔ ان افراد کا پارٹی کے حوالے سے کر دار ماضی میں بھی مشکوک رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی بی فوزیہ کی طر ف سے یار خون کے لئے اس سال کئی منصو بوں کے لئے فنڈنگ ہو رہی ہے جس سے ان لوگوں کی زبانیں خود بخود بند ہو جائیں گی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں