Skip to content
دروش(جہانزیب)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقی (UNDP)سی پی ایف پروگرام کے کوارڈنیٹر ارشاد مکرر نے گذشتہ روز تھانہ دروش میں UNDPکے تعاؤن سے بننے والے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔دروش تھانے میں تین کمرے بمع باتھ روم اختتامی مراحل میں پہنچ گئے ہیں جبکہ دو عدد کمرے مزید بنائے جائیں گے۔اسکے علاوہ دروش تھانے کو 97 عدد فرنیچر آئیٹمز جن میں میز ،کرسی،الماری ،ٹولز وغیرہ شامل ہیں فراہم کئے جارہے ہیں ۔سی پی ایف کوارڈنیٹر ارشاد عالم مکررؔ نے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی دروش ظفر احمد خان اور ایس ایچ او دروش نزیر بھی موجود تھے۔UNDPبمبوریت ،ایون،چترال ،دروش میں بیک وقت تعمیراتی کاموں پر مصروف ہیں۔سی پی ایف کوارڈینیٹر ضلع چترال کی عوام کی طرف سے UNDPکا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کیا کہ مزید تھانوں کو بھی پروگرام میں شامل کیا جائے گا
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں