179

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) حکومت نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے 15 جنوری تک موجودہ قیمتیں برقرار کھنے کا اعلان کیا ہے. وزیرخزانہ کہتے ہیں کہ قیمتیں نہ بڑھانے سے قومی خزانہ کو چار ارب روپے کا نقصان ہوگا۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ جنوری کے 15 تاریخ تک مؤخر کردیاہے۔ اور اب یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر ہی برقرار رہیں گی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے آئندہ ماہ کیلئے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری رد کردی ہے۔ تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں جنوری میں موجودہ سطح پر ہی برقرار رہیں گی۔اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصلے کے باعث قومی خزانے کو چار ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرول 31 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.94 روپے جبکہ مٹی کا تیل 3.58 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں