204

جے یو آئی کے زیر اہتمام مژگول موڑکہو میں ورکروں اور کابینہ کے ارکان کا ضروری اجلاس

موڑکہو(اعجاز احمد)جمعیت علماء اسلام موڑکہو کے زیر اہتمام مژگول میں جے یو آئی کے ورکروں اور کابینہ کے ارکان کا ایک ضروری اجلاس منعقد منعقد ہوا جس میں ضلعی قائدین امیر جے یو آئی ضلع چترال مولانا عبدالرحمن قریشی ،نائب ضلعی ناظم مولاناعبدالشکور،قاری محمد وزیر اور صوبیدار میجر عبدالصمد نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج مولانا محمد یوسف نے کی۔اجلاس کا مقصد 9,8,7اپریل 2017کے جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام تاریخی صد سالہ اجتماع میں شرکت کیلئے لوگوں میں آگاہی پھیلانا تھا۔اجلاس سے امیر جے یو آئی ضلع چترال مولانا عبدالرحمن قریشی ،مولانا عبدالشکور،قاری محمد وزیر ،ڈسٹرکٹ سالار جے یو آئی عبدالمجید ،مولانا محمد یوسف اور صوبیدار میرزا عالم نے خطاب کیا۔اس موقع پر شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو جے یو آئی کی صد سالہ تقریب میں شرکت پر آمادہ کرنے کیلئے وی سی،یوسی، اور تحصیل کی سطح پر رابطہ عوامی مہم شروع کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں