212

گیس سلنڈر پھٹنے سے عشریت بازار میں پانچ دکانیں جل کر خاکستر/لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

چترال(نامہ نگار) زیارت لواری ٹاپ کے قریبی گاؤں عشریت کے نئے بازار میں آگ بھڑکنے سے پانچ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئے۔ انچارج پولیس چوکی عشریت کے مطابق عشریت بازار کے ایک دکان میں گیس سیلنڈر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں معراج الدین، منیر احمد، بشیر احمد، حائستہ رحمان اور محمد رحمان کی دکانیں جل گئیں جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں نے آگ بجھانے میں مدد کی تاکہ آگ مزید آبادی تک پھیل نہ سکے اور وہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے تاہم اس میں پانچ دکانیں جل گئی۔ متاثرہ دکانداروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ مالی مدد کرے تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرے اور اپنے اہل حانہ کیلئے رزق حلال کمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں