193

چترال کے تعمیر وترقی میں سلیم خان کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے۔اہلیان کریم آباد وگرم چشمہ

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) وسی ناظم برشگرام صوبیدارعبدالمراد،نائب وی سی ناظم میردولہ جان،یوتھ کونسلر عنایت علی شاہ،جنرل کونسلر سید جلال الدین،وی سی ناظم پرسان محمد مسلم خان واہلیان کریم آباد وگرم چشمہ نے ایک اخباری بیان میں ایم پی اے سلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے تعمیر وترقی میں سلیم خان کاکردار ایک مسلمہ حقیقت ہے اور ان کی کوششوں سے کریم آباد روڈ کیلئے ایک کروڑ 50لاکھ روپے ،شغور میں آر سی سی پل کے تعمیر کیلئے چار کروڑ پچاس لاکھ روپے اور گرم چشمہ روڈ کی کشادگی کیلئے دو کروڑ روپے مختص ہوچکے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سلیم خان نے گذشتہ 8سالوں کے اپنے دور اقتدار میں چترال میں اربوں روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور اپنے حلقے کے تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی کام کیے۔جس کی وجہ سے عوام چترال خصوصاً تحصیل لٹکوہ کے عوام ان کی کارکردگی سے بہت مطمین ہیں۔اُنہوں نے دوسرے عوامی نمائندوں خصوصاً ضلع ناظم ، ایم این اے اور ایم پی اے فوزیہ بی بی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے کیونکہ تحصیل لٹکوہ کے عوام نے ووٹ سب کو دیا ہے اکیلے سلیم خان کو نہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سب سیاسی قیادت آپس میں مل کر چترال کے تعمیر وترقی کے لئے کام کریں گے تو چترال میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آئیگی۔اُنہوں نے ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ارکاری روڈ اور شاشاگرم چشمہ روڈکے لئے مختص شدہ ڈیزاسٹرفنڈ کو بھی ریلیزکرے جوکہ عرصہ ایک سال سے تعطل کا شکارہوکر اکاؤنٹ فور میں پڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں