207

ایم پی اے سلیم خان کریم آباد ویلی روڈ پر کریڈیٹ لینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔صلاح الدین جانی ،ووی سی ناظمین کریم آباد

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)صلاح الدین جانی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف،محمد ایوب وی سی ناظم پرسان کریم آباد،محمد آشرف یوتھ کونسلر پرسان اور شیر باز خان کسان کونسلر پرسان نے اہلیان کریم آباد کی طرف سے کریم آباد ویلی روڈ کو سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کوحوالہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ممبر محمد یعقوب ،تحصیل ممبر محمد علی شاہ،ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم اور پی ٹی آئی کے سابقہ جنرل سیکرٹری اسرار الدین اور محمد قاسم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایکسین مقبول اعظم سے اپیل کیا ہیں کہ فرزند چترال ہونے کے ناتے اس روڈ کو اپنے نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچائے۔اُنہوں نے کہا کہ سلیم خان اس روڈ پر کریڈیٹ لینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اور یہ حقیقت سب کو پتہ ہے کہ ایم پی اے سلیم خان گذشتہ دور میں وزیر رہنے کے باوجود اس روڈ کیلئے کچھ نہ کرسکے۔یہ کریم آباد کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں سے جو وعدے کرکے ووٹ لیے تھے وہ ہم نے پورا کرکے دیکھایا اور دوسرے جتنے مسائل ہیں انشاء اللہ وہ مسائل بھی حل کرکے دیکھائینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار منشور ،صحت،تعلیم،کرپشن اور بلدیاتی انتخابات،ہم فخر سے یہ بات کہتے ہیں کہ چیئرمین عمران خان کا جو وعدہ تھا وہ پورا ہوگیا۔جو سب کے سامنے عیاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں