198

آل فلائنگ کوچ ڈرایؤریونین چترال کی تقریب حلف برداری

چترال (نذیر احمد شاہ ) آل فلائنگ کوچ ڈرایؤریونین چترال کی تقریب حلف برداری ٹاوٗن ہال چترال کے میں منعقد ہوئی۔تحصیل ناظم مولانا الیاس نے منتخب عہددارون سے حلف لیا۔جبکہ ضلع نائب ناظم مولاناعبدشکور اس تقریب کی صدر محفل تھے۔آل فلائنگ کوچ یونین کے عہدداراں میں صدر اسفندیار خان ولی، سینئر نائب صدر قاضی جلال الدین، جنرل سیکرٹری محمد یونس تحصیل چترال کے صدر راجہ الطاف محمد اور دیگر عہدداران میں رحمت الدین،علاوالدین، بابو خان، قمرالدین،نذیر احمد، فاروق علی شاہ اور جمال الدین شامل ہیں۔اس موقع پر ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور،تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس ،سیدعابدحسین جان،ایم ائی خان سرحدی ایڈوکیٹ. قصورللہ قریشی ،قاری جمال عبدالناصر،الیکشن کمیٹی کے چیرمین محی الدین اور پرس کلب کے سابق صدر جہانگیر جگرنے نو منتخب عہددروں کو مبارکباد دی اور انکو پھولوں کے ہار پہنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں