286

اہلیان اُرغوچ کی طرف سے اُرغوچ میں نغورگی کے مقام پر جدید پُل کی منظوری پر ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ کا شکریہ

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)سابق یوسی ناظم ون ذاکر حسین نے ایک اخباری بیان میں اہلیان اُرغوچ کی طرف سے صوبائی حکومت اور خاصکر ضلعی ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے جاپانی حکومت کی طرف سے اُرغوچ میں نغورگی کے مقام پر ایک جدید پُل کی منظوری ہوئی ہے۔ اُرغوچ کے عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات درپیش تھے اب انشاء اللہ عوام کے مشکلات ختم ہوجائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ اہلیان اُرغوچ ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اُنکے بے حد مشکور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں