220

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے دیار کا پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا

چترال(بشیر حسین آزاد) کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نظام الدین شاہ نے دروش میں دیار کا پودا لگاکر شجر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پرڈی ایف او چترال محمد سلیم خان ،چترال سکاؤٹس کے آفیسرز،جوانان اور فارسٹ دپارٹمنٹ کے آفیسرزاور دروش کے معتبرات اور سپاہی محمد جلال شہید کے فرزند محمد تنویرنے اوسیک دروش میں 3000 سے زائد پودے لگاکر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین نے اس موقع پر صاف اور شفاف ماحول کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ چترال چونکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہے اور درخت ہی ہے جو ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے جو کاربن ڈائی اکسائیڈ کو جذب کرکے اکسیجن کا اخراج کرتے ہیں اور زمینی کٹاؤ کو کنٹرول کرتے ہیں۔اُنہوں نے ڈی ایف او محمد سلیم خان اور ڈپارٹمنٹ کے جوانوں کی کوششوں کو سراہا۔ ڈی ایف او نے تحفظ ماحول اور اسلام کے عنوان سے لکھی گئی کتاب کمانڈنٹ کو پیش کی۔اس موقع پر اوسیک پوسٹ کا افتتاح کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے1999کے کارگل کے جنگ میں شہیدہونے والے چترال سکاؤٹس کے سپاہی محمد جلال شہیدکے فرزند محمد تنویر کے ہاتھوں سے کی اور اُنہیں محمد جلال شہید کی تصویر تحفے میں دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں