211

پیرتک ہفتے میں دودن کے شیڈول کااعلان نہ کیاگیا توپھرچترال بھرمیں شٹرڈاؤں ،پہہ جام اورلانگ مارچ کے فیصلے پر عمل کیاجائے گا،آل پارٹیزکاپریس کانفرنس

چترال(ڈیلی چترال نیوز)جمعرات کے روزآل پارٹیزکے نمائندوں جماعت اسلامی کے ضلعی امیرمولاناجمشیداحمد،قاری سلامت اللہ،پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،سید برہان شاہ ایڈوکیٹ،مسلم لیگ (ن)کے صدرسیداحمدخان،جمعیت علماء اسلام (ف)کے عزیزالرحمن،عوامی نیشنل پارٹی کے محی الدین،صدرتجاریونین حبیب حسین مغل،ڈرائیوریونین کے اخلاق احمداوردوسروں نے چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لواری ٹنل کوہفتے میں دودن مسافروں کے لئے کھولنے کے اعلان کاخیرمقدم کیاہے اورکہاہے کہ وزیراعظم پاکستان کے مشیرانجینئرامیرمقام فوری طورپراین ایچ اے کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ کرکے ہفتے میں دودن جمعہ اورمنگل کے شیڈول کااعلان کرائے۔تاکہ چترال کے عوام کایہ مشکل مسئلہ حل ہو۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل آل پارٹیزکے میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیاتھا کہ ٹنل ہفتے میں دودن مسافروں کیلئے نہ کھولنے کی صورت میں جمعہ کے روزپہہ جام ہڑتال اوراتوارکے روز لواری ٹنل تک لانگ مارچ کریں گے اب وزیراعظم کے اعلان کے بعد اس لائحہ عمل پرعملدآمدکوتاخیرکیاجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرپیرتک ہفتے میں دودن کے شیڈول کااعلان نہ کیاگیا توپھرچترال بھرمیں شٹرڈاؤں ،پہہ جام اورلانگ مارچ کے فیصلے پر عمل کیاجائے گا ۔اس کے بعد جوبھی ناخوشگوارواقعہ پیش آئے اس کی ذمہ دار انتظامیہ اورحکومت ہوں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایس ارایس پی کے زیرنگرانی گولین میں چترال ٹاون کے لئے بینے والے بجلی گھر 15جنوری تک چلانے کاوعدہ کیاتھا اب معلوم ہوتاہے محکمہ شیڈول کی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اس کام میں بھی تاخیرکررہے ہیں ۔چترال کے عوام مطالبہ کرتے ہیں چینیزانجینئرکے موجودگی میں بجلی کوچلایاجائے تاکہ وہ ٹیکنیکل کمی دورکرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں