172

چترال سکاؤٹس کی طرف سے ارندو سیکٹر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا

چترال(بشیر حسین آزاد) جمعرات کے روز چترال سکاؤٹس کے 143ونگ کے زیر اہتمام دورافتادہ سرحدی علاقے ارندو کے گاؤں دمیل نسار میں چترال سکاؤٹس کے 143ونگ کے طرف سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ جس میں دو ڈاکٹرز(ایک میل اور ایک فیمیل اور ایک مڈوائف) دروش ٹی ایچ کیو سے مدعو کئے گئے تھے اور چترال سکاؤٹس کے نرسنگ اسٹاف بھی ان کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف تھے۔اس میڈیکل کیمپ میں کل 310مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں 85مرد،80زنانہ اور145بچے شامل تھے۔مریضوں کو مفت دوائیاں بھی دی گئیں۔مذکورہ میڈیکل کیمپ میں صبح نو بجے سہ پہر تین بجے تک مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں