176

محکمہ صحت میں 958ایڈہاک میڈیکل آفیسرز کی بھرتی۔اعلامیہ جاری

محکمہ صحت میں 958ایڈہاک میڈیکل آفیسرز کی بھرتی۔اعلامیہ جارییہ تمام ڈاکٹرز دیہی مراکز صحت،سول ڈسپنسریز اور بنیادی مراکز صحت میں تعینات کئے جائیں گے۔خیبر پختونخوا میں ایڈہاک بنیادوں پر میڈیکل آفیسرز بھرتی کئے گئے ہیں محکمہ صحت نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔یہ میڈیکل آفیسرز صوبے کے بنیادی مراکز صحت،دیہی مراکز صحت اور سول ڈسپنسریز میں تعینات کئے جائیں گے جس سے نچلی سطح کے ان طبی مراکز میں ڈاکٹروں کی کمی پوری ہو جائے گی اور لوگوں کو علاج معالجے کی بنیادی سہولیات مقامی طورپر دستیاب ہوسکیں گی۔تفصیلات کے مطابق958 میڈیکل آفیسرز میں سے213اوپن میرٹ،142زون ون،142زون ٹو،141زون تھری،106زون فور،106زون فائیو اور 100خواتین کے کوٹے پر بھرتی کی گئی ہیں جبکہ اقلیتوں کے کوٹہ کی کل30نشستوں اور معذوروں کے کوٹے کی کل20نشستوں کے لئے چارچار امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں جنہیں بھرتی کر لیا گیا۔دریں اثناء محکمہ صحت نے ایڈہاک بنیادوں پر285نرسوں کی بھرتی کا بھی اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں