224

لواری ٹنل کو دو دن کھولنے کی نوٹفیکشن جاری۔دنوں کا تعین این ایچ اے اور سامبو کام کو مدنظر رکھتے ہوئے کرینگے/مشیر وزیراعظم امیر مقام

چترال.وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ لواری ٹنل کو دو دن کھولنے کے حوالے سے این ایچ اے نے نوٹفیکشن میری ہدایت پر جاری کردیا ہے البتہ دنوں کا تعین این ایچ اے اور سامبو کام کو مدنظر رکھتے ہوئے کرینگے۔اْنہوں نے چترال میں ٹنل کھولنے پر سیاست کرنے والوں پر شدید برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے عوام اْن کے لوگوں کو بہتر طورپر جان چکے ہیں جو خود کو دوسروں کے کاموں میں حصہ دار ٹھہرانے کی کوشش کررہے ہیں،اْنہوں نے مزید کہا کہ وہ چترال کے عوام کے لئے ہر قسم کی خدمت کرنے کو تیار ہے کیونکہ چترال کے عوام مجھ سے اور میں چترال کے عوام سے محبت کرتا ہوں اور یہ فیصلہ چترال کے عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔اْنہوں نے یہ باتیں مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ کو ٹیلیفونک ہدایت دیتے ہوئے کہی۔اْنہوں نے مزید کہا کہ چترال کے عوام کے ساتھ میاں محمدنواز شریف کے محبت کا اس سے بڑھکر اور کیا ثبوت ہوسکتا ہے کہ اْن کی پارٹی کی کوئی نمائندگی نہ ہونے باوجود چترال کے تاریخ میں سب سے زیادہ میگاپراجیکٹ رکھے گئے جن میں لواری ٹنل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا کام بھی ہے۔مشیر وزیر اعظم نے مزید کہا کہ چترال کے عوام جان چکے ہیں کہ کون کیا کچھ کررہا ہے اور 2018کے الیکشن میں چترال کے عوام مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف کے حق میں فیصلہ دینگے اور میں جہاں تک ہوسکے چترال کے عوام کے لیے آواز اْٹھاتا رہونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں