Skip to content
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)چترال سے رکن صو بائی اسمبلی سلیم خان اورسیدسردارحسین شاہ نے کہاہے کہ لواری ٹنل ہفتے میں ایک دن کے بجائے دودن کے لئے کھولاجائیگا۔یہ بات انہوں نے گذشتہ روزاسلام آبادمیں این ایچ اے کے چیئرمین اورجی ایم لواری ٹنل پراجیکٹ سے ملاقات کے بعد ایک اخباری بیان انہوں نے بتایاکہ این ایچ اے کے دونوں حکام سے ملاقات اورمیٹنگ کے بعدباقاعدہ ایک نوٹفیکیشن جاری کردیاگیاہے ۔جس کے مطابق جمعہ اورمنگل کے دن لواری ٹنل عام مسافروں کے لئے کھول دیاجائیگا۔جس پرائندہ ہفتے سے باقاعدہ عمل درآمدکرایاجائیگا۔ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان اورسیدسردارحسین شاہ نے این ایچ اے حکام اوروزیراعظم کے مشیرامیرمقام کاخصوصی شکریہ ادا کیا۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں