260

لواری ٹنل شیڈول اور مسافروں کے محصوری کے خلاف دروش میں شدید احتجاج

دروش(نامہ نگار)لواری ٹنل شیڈول اور وہاں پر بد انتظامی کے خلاف دروش میں زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لواری ٹنل کے قریب مسافروں کے مسلسل 20گھنٹے تک محصور کئے جانے کے خلاف عوامی سطح پر سخت احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے دروش بازار چوک میں احتجاجی جلسہ منعقد کرتے ہوئے ٹریفک بند کردیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے ، سامبو کمپنی اور راستے سے برف کی صفائی کے ذمہ دار کمپنی کے کارکردگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں عدم دلچسپی اور متعلقہ اداروں کی سنگین غفلت کی وجہ یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور لواری ٹنل کے شیڈول میں ایک دن کا اضافہ کیا جائے اور لواری ٹنل تک دیر اور چترال سائیڈ کے اپروچ روڈوں کی صحیح صفائی کی جائے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو شدید احتجاج کیا جائیگا اور حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری این ایچ اے اور سامبو سمیت دیگر متعلقہ کمپنیوں پر عائد ہوگی۔ انہوں نے اداروں کی بے حسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے این ایچ اے، سامبو اور برف کی صفائی کے متعلقہ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی جائیگی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کی کہ لواری ٹاپ کے دیر اور چترال سائیڈ سے برف کی صفائی کا ٹھیکہ کس ٹھیکیدار یا کمپنی کے پاس ہے یہ چیز واضح کی جائے کیونکہ موجودہ بد ترین صورتحال کی ذمہ داری اس ٹھیکیدار یا کمپنی پر عائد ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے صحیح صفائی نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ ٹریفک میں رخنہ پڑ گیا کیونکہ سڑک کی صفائی صحیح نہیں ہوئی تھی۔ مقررین نے جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈڈویژن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس چیز کی جانب توجہ دیں اور اسکی انکوائری کرائیں کہ سڑک کی صفائی کا ٹھیکہ کس کے پاس ہے اور انہوں نے صحیح صفائی کیوں نہیں کی۔ جلسہ کے موقع کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بھی پہنچ گئے جوکہ لواری ٹنل جارہے تھے۔ انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے یقین دہانی کرائی کہ مسافروں کے مشکلات میں کمی کیلئے چترال سکاؤٹس کے جوان ہر وقت تیار ہیں۔مقررین نے لواری ٹنل میں ایک دوسالہ بچے کی ہلاکت کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد کرتے ہوئے انکے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بعد ازاں مظاہرین نے دروش تھانے میں این ایچ اے، سامبو کمپنی اور برف صفائی کے ٹھیکیدار کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں