208

پاؤر کمیٹی چترال کا ہنگامی اجلاس،گولین دومیگاواٹ بجلی گھر سے21جنوری تک چترال ٹاون کو بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ

چترال/ پاؤر کمیٹی چترال کا ایک ہنگامی اجلاس مورخہ 15جنوری بمقام ایک مقامی ہوٹل چترال زیر صدارت خان حیات اللہ خان منعقد ہوا۔اجلاس کا مقصد ایس آر ایس پی کی طرف سے چترال ٹاون کیلئے تعمیر شدہ بجلی گھر کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود متعلقہ اداروں کے مابین معاہد ہ طے نہ ہونیکی صورت میں بجلی کی ٹاون کی فراہمی میں غیر معینہ مدت تک تاخیر کا جائزہ لینا تھا۔جس کے حوالے سے اجلاس میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔اجلاس میں بجلی گھر کی تعمیری کام مکمل ہونے کے باوجود واپڈا کے ساتھ معاہدے میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور پُرزور مطالبہ کیا گیا کہ معاہدے کے انتظار کے بجائے 21جنوری تک چترال ٹاون کو بجلی فراہم کی جائے۔اس سلسلے میں پاؤر کمیٹی پہلے مرحلے میں پیر16جنوری کو ڈپٹی کمشنر چترال،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور ڈی پی او سے ملاقات کرکے عوامی خدشات سے اُنہیں آگاہ کرینگے۔اور 21جنوری تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مطالبہ کرینگے۔اور لائحہ عمل کے دوسرے مرحلے میں پریس کانفرنس کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ اور عوام نمائندہ گان سے معاہدے کو بلاتاخیر عمل میں لانے کے لئے اپیل کی جائیگی۔لائحہ عمل کے آخری مرلے میں آئیندہ کے لئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جس میں عوام کو آگاہ کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں