227

2018ء کے انتخابات میں تحریک انصاف کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے، امیر حیدر ہوتی

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں تحریک انصاف کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے۔ فاٹا کو جلد سے جلد صوبے میں ضم کرکے وہاں پر انتخابات کرائے جائیں۔ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے ملک کا دوسرا بڑا صوبہ بن جائے گا اور ہمارے وسائل بھی زیادہ ہونگے۔ پشاور میں نادرن بائی پاس پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرعلٰی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ واقعی خیبر پختونخوا میں تبدیلی آگئی ہے، ہم نے اپنے دور میں صوبہ کا خزانہ بھرا چھوڑا تھا لیکن صوبائی حکومت کی کرپشن کی وجہ سے آج خزانہ خالی ہے، صوبائی حکومت کی نااہلی کہ وجہ سے آج خیبر پختونخوا شدید مالی بحران کا شکار ہوچکا ہے۔ صوبے کا وزیراعلٰی تھانوں میں جا کر قاتلوں کو رہا، جبکہ ایماندار پولیس آفیسرز کو معطل کر رہے ہیں۔ امیر حیدر خان نے فاٹا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو جلد سے جلد صوبے میں ضم کرکے انتخابات کرائے جائیں، تاکہ فاٹا کی عوام کو ان کا حق مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں کو صوبے میں ضم کرنے سے آبادی کے لحاظ سے ملک کا دوسرا بڑا صوبہ بن جائے گا، جس سے نہ صرف قبائلی عوام ترقی کی دوڑ میں شامل ہو جائے گی، بلکہ اسمبلی میں پختونوں کی نمائندگی بھی بڑھ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں