212

لواری ٹنل کھولنے کا شیڈول ہفتے میں دو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، منگل اور جمعہ کے روز دن ایک بجے سے شام تک کھولنے کا

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) لواری ٹنل کھولنے کا شیڈول ہفتے میں دو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پیر کے روز ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یو سفزئی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ٹنل کے سلسلے میں اہم اجلاس پناہ کوٹ میں منعقد ہوا ۔ جس میں لواری ٹنل کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر محمد ابراہیم ، تعمیراتی کمپنی سامبو کے ذمہ داراں ڈپٹی کمشنر اپر دیر محمد عثمان ڈپٹی کمشنر چترال نے شرکت کی ۔ اجلاس میں لواری ٹنل کو ہفتے میں دو دن کرنے سے متعلق بحث کی گئی اور متفقہ طور پر منگل اور جمعہ کے روز دن ایک بجے سے شام تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ۔ کہ چترال کی گاڑیوں کو پہلے ٹنل میں سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ اُس کے بعد دیر اور پشاور سے آنے والی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں