187

حویلیاں طیارہ حادثہ؛ جہاز کے عملے کو نشہ آور یا زہریلی اشیاء دئیے جانے کا خدشہ/قبر کشائی کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پی کے661 کے عملے کو نشہ آور یا زہریلی اشیا دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر عملے کے تمام ارکین کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے عملے کے ارکان کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت کیڈ نے پمز اسپتال کی انتظامیہ کے نام نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پمز انتظامیہ خاتون اور مرد میڈیکل لیگل افسران پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے۔ میڈیکل بورڈ حویلیاں طیارے حادثے کے عملے میں شامل 5 ارکان کی قبر کشائی کرکے ان کا پوسٹ مارٹم کریں تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ طیارے کے عملے کے ارکین کو کوئی نشہ آور یا زہریلی اشیا تو نہیں دی گئیں۔قبرکشائی کے لئے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لی جائے گی اور شہید پائلٹ کیپٹن صالح جنجوعہ اور ان کے معاون احمد جنجوعہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کیا جائے گی۔واضح رہے کہ طیارہ چترال سے اسلام آباد آرہا تھا کہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں عملے میں 5 ارکان سمیت 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں