245

پشاور: سرکاری اور نجی اسکولوں میں قرآنی تعلیم لازمی قرار

پشاور: ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خیبر پختونخواکے محکمہء تعلیم نےایک انقلابی اقدام کے تحت تعلیمی نظام میں قرآنی تعلیمات کو لازمی قرار دیا ہے۔اس اقدام کے تحت خیبر پختونخوا کے سرکاری اور نجی سکولوں میں پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن لازمی پڑھانا ہوگاجبکہ چھٹی سے دسویں جماعت تک قرآن مجید ترجمے کیساتھ پڑھایا جائیگا۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سمری منظور کر دی ہے۔اس کے بعد کابینہ سے اس کی منظوری کی جائیگی جسکے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں