171

روش کے چند ناظمین کی طرف سے اسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ کے خلاف لگائے گئے الزامات من گھڑت بے بنیاد اور حقیقت کے بالکل منافی ہیں ، وی سی اپر چترال کے ناظمین کاپریس کانفرنس

چترال ( محکم الدین ) وی سی اپر چترال کے ناظمین نے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ دروش کے چند ناظمین کی طرف سے اسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ آر ڈی ڈی فہیم الجلال کے خلاف لگائے گئے الزامات من گھڑت بے بنیاد اور حقیقت کے بالکل منافی ہیں ۔ انہوں نے کہا انجینئر فہیم الجلال انتہائی دیانتدار اور فرض شناس آفیسر ہیں ۔ اور انہوں نے دفتر میں سہولیات نہ ہونے کے باوجود ویلج کونسلوں کے ٹینڈرز دور دراز علاقوں میں جا کر خود انجام دیں ، اور ویلج کونسلوں کے کاموں کو اہمیت اور اولیت دی ۔ اس لئے اُن پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ اپر چترال ویلج ناظمین کے صدر پرویز لال ، نائب صدر غلام سرور ، مرسلین خان جنرل سیکرٹری ، عبیدالرحمن نائب سیکرٹری ، نثار احمد نائب ناظم وی سی خورکشاندہ ، حمید الرحمن کونسلر چترال ٹو ، اقبال حسین ناظم عشریت ون ، عالم زیب ناظم عشیریت ٹو ، میر صمد خان ناظم چترال ٹو ، حسن احمد نائب ناظم چترال ون نے ہفتہ کے روز چترال میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ دروش کے پانچ ویلج کونسلوں کے ٹینڈر اس لئے منسوخ ہوئے ہیں ۔ کہ انہوں نے ٹینڈر کیلئے مطلوبہ کوائف اور قانونی تقاضے پورے نہیں کئے ۔ اب اپنی غلطی کو ادارہ یا ادارے کے انجینئر پرتھوپنا کسی بھی طور درست نہیں ۔ اور اُن کا بیان سراسر غلط ، بے بنیاد اور ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے 95ویلج کونسلوں میں ٹینڈر بروقت ہوئے ۔ اس میں دروش کے پانچ ویلج کونسلوں کے ٹینڈر منسوخ ہونے کا عمل خود اس بات کو واضح کر تا ہے ۔ کہ انہوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے ۔ اور ادارے کو یہ ٹینڈر منسوخ کرنے پڑے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے تمام ویلج ناظمین کا ڈسٹرکٹ ناظمین فورم پر مکمل اعتماد ہے ۔ اور تمام ناظمین ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کی علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کئے جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں