179

سعدیہ دانش کاجگلوٹ میں گرپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون کی موت پر شدیدرنج اور غم کا اظہار

گلگت: پھسو ٹائمز اُردُو /پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے گزشتہ دنوں جگلوٹ میں گرپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون کی موت پر شدیدرنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون کی ہلاکت قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔انہوں نے ہفتہ کو ایک اخباری بیان میں کہا کہ خاتون کی میت کو لے کر غم ذدہ خاندان کو پوسٹ مارٹم کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانا اور جگلوٹ میں خاتون ڈاکٹراور بنیادی سہولت کی عدم فراہمی حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔خاتون کی موت پہ حکومت صاف و شفاف تحقیقات کروائے اور اس کارروائی میں ملوث افراد کو قرار وقعی سزا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے اور اللہ پاک سے مرحوم کو جواررحمت جگہ عطاء کرے اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں