178

ایس آر ایس پی گولین دومیگاواٹ بجلی گھر سے بجلی سپلائی کے صحیح صورت حال سے ٹاون کے عوام کو آگاہ کریں۔پاؤر کمیٹی چترال

چترال(بشیر حسین آزاد) پاؤر کمیٹی چترال کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین ناصر احمد منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس آر ایس پی کی طرف سے تعمیر شدہ بجلی گھر سے ٹاون کو بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل جو گذشتہ اجلاس میں مرتب کیاگیا تھا کا جائزہ لیا گیا۔لائحہ عمل پر عملدرآمد ،ایس آر ایس پی کے پراجیکٹ منیجر اور ڈپٹی کمشنر چترال کی یقین دہانی پر کہ20جنوری سے ٹاون کو بجلی فراہم کی جائیگی پر موخر کیا گیا تھا۔لیکن افسوس کہ ابتک ٹاون کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال ہے۔اور مختلف افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ٹاون کو بجلی کی فراہمی فروری 2017تک ممکن نہیں۔پاؤرکمیٹی کے صدر خان حیات اللہ خان،چیئرمین ناصر احمد اور ممبران نے کام کاجائزہ لینے کے لئے کوغذی اور کاری کے علاقے کا دورہ کیا اور بجلی کی لائنوں پر کام کا جائزہ لیا۔دوران دورہ دیکھا گیا کہ کوغذی میں صرف پیڈو کے چند لائن مین کا م میں مصروف تھے لیکن واپڈا کے ملازمین کام میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔اجلاس میں پراجیکٹ منیجر ایس آر ایس پی سے پُرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ بلاتاخیر میڈیا یا ریڈیو پروگرام کے ذریعے ٹاون کے عوام کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے واضح صورت حال سے آگاہ کریں اور عوام کو بتائیں کہ ٹاون کو کب بجلی کی سپلائی شروع ہوگی۔تاکہ ٹاون کے لوگ اس غیر یقینی صورتحال سے نجات پائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں