190

آرمی چیف کاپاڑہ چنار اور سی ایم ایچ کا دورہ،زخمیوں کی عیادت

پاڑہ چنار (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی حمایت اور قربانیاں قابل تعریف ہیں. قبائلیوں کی مدد سے فوج ، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں امن و استحکام کیلئے بہت اچھا کام کیا ہے. دہشت گرد اسے سبوثاژ کرنے میں ناکام ہوں گے. کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے.ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کی گئی بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرم ایجنسی کے صدر مقام پاڑہ چنار اور سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو پاڑہ چنار میں صورتحال سے آگاہ کیاگیا.انہوں نے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ادھر زخمیوں کی عیادت کی۔بعد ازاں قبائلی عمائدین سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی حمایت اور قربانیاں قابل ستائش ہی. قبائلیوں کی مدد سے فوج ، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں امن و استحکام کیلئے اچھا کام کیا ہے اور دہشت گرد اسے سبوثاژ کرنے میں ناکام ہوں گے۔آرمی چیف نے لوگوں کے مطالبے پر تعلیم کے فروغ اور یکساں تعلیم کیلئے پاڑہ چنار میں آرمی پبلک سکول کے قیام کا بھی اعلان کیا۔بعد ازاں آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) پشاور کا بھی دورہ کیا اور پاڑہ چنار دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی جنھیں تشویش ناک حالت میں ہیلی کاپٹر اور گاڑیوں کی مدد سے منتقل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں