200

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کا ایون کورو میں آگ سے متاثرہ جگہے کا دورہ

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) پیر کے روز کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے ایون کورو میں گذشتہ شام آگ لگنے سے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا۔اور اس موقع پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا۔اُنہوں نے متاثرین کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر لفٹننٹ کرنل عدنان بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ ایون کے عمائدین ویلج ناظمین اور متاثرین نے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی ایون آمد اور انہیں ہر قسم تعاون کی یقین دھانی پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ چترال سکاؤٹس نے سیلاب اور زلزلے کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے قابل ستائش خدمات انجام دی ہے ۔ جس کیلئے ہم چترال سکاؤٹس کے شکرگزار ہیں ۔ اور پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کے حق میں نعرہ بازی کی۔واضح رہے کہ گذشتہ شام ایون کورو میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بیکری کی بھٹی میں آگ لگنے کی وجہ سے7دکانیں اوردو سٹورجل کر مکمل طورپرخاکستر ہوگئے تھے۔ متاثرین میں ظفر الدین ،حبیب گل افغانی فرنیچرہاؤس ، سرفراز شاہ وٹرنری میڈیسن سٹور،جہانزیب جنرل سٹور، اعجاز سٹیشنری، میر حسن آٹا اینڈ سمینٹ سٹور اور رحمن موچی کی دکان اور دو سٹور شامل ہیں ۔جن کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں