207

یو کوم یارخون مقام پرتنگ سٹرکوں اورموسمی خرابی کی وجہ سے ایک شخص پھئس کرگہری کھائی میں گرکرجان بحق

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال سے تقریبا170کلومیٹردورواقعی گاؤں بریپ سے تعلق رکھنے والامحنت کش امان خان والدکمال بیگ گوروگول کے گرمائی چراگاہ سے مال مویشیوں کے لئے چارہ لاتے وقت یو کوم مقام پرتنگ سٹرکوں اورموسمی خرابی کی وجہ سے پھئس کرگہری کھائی میں گرکرجان بحق ہوگئے ۔علاقے کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کرلاش آبائی گاؤں بریپ پہنچاکر سپردخاک کئے۔ وہ تین بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل بتایاجاتا ہے۔ کسان کونسلررحمت خان نے کہاکہ گورؤگول میں سینگڑوں خاندان آبادہے دشوار اورتنگ سڑکوں کی وجہ سے کئی ایسے واقعات رونماہوئے جس کی تما م ترذمہ داری حکومت اورمنتخب نمائندوں پرہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اورمنتخب نمائندے علاقے کی ترقی پرتوجہ نہیں دینے کی وجہ سے ایسے واقعات رونماہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں