222

ڈی ایچ کیو چلڈرن ہسپتال چترال میں آتشزدگی

چترال/منگل کے سہ پہرچلڈرن ہسپتال چترال میں آگ بھڑک اٹھی جس کے وجہ اپریشن ٹھٹر کے جنریٹر اور ایکسرا مشین کو نقصان پہنچا۔آگ لگنے کی وجوہات شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔آگ بجھاتے ہوئے وارڈ اردلی ناصر زخمی ہوئے جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔موقع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔درین اثناءکمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کی ہدایت پر چترال سکاؤٹس کے آفیسرزاور جوانوں نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیااور نقصانات کا جائزہ لیا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسی ہسپتال میں آتشزدگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں