223

ٹنل کوبندکرنے میں کرنل نظام الدین شاہ کاکوئی کردارنہیں تھا،شدیدبرف باری کی وجہ سے مسافروں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اطلاع دی گئی کہ منگل کے روزسفرسے گریزکریں

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)چترال سے عوامی سیاسی اورکاروباری حلقوں نے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ کی طرف سے چترال اورپشاورکے درمیان لواری ٹنل کے ذریعے سفرکرنے والے مسافروں اوراڈہ مامکان کوبروقت خبردارکرنے اورانتظامات میں مدددینے کاخیرمقدم کیاہے ۔اوربعض حلقوں کی طرف سے لواری ٹنل کے بندہونے میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کے کردارکاذکربے جااوربے محل ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ کی طرف سے لوگوں کوکسی پریشانی اورتکلیف سے بچانے اورمسافروں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اطلاع دی جارہی تھی کہ منگل کے روزسفرسے گریزکریں ۔کیونکہ کمانڈنٹ چترال کوپیرکی شام سے رپورٹینں مل چکی تھیں کہ لواری ٹنل کے دونوں اطراف میں برف پڑی ہے اورمزید برف باری ہورہی ہے یہ عوامی مفاد کیلئے ایک اطلاع تھی ٹنل کوبندکرنے میں کرنل نظام الدین شاہ کاکوئی کردارنہیں تھا۔یہ بات قابل ذکرہے کہ گذشتہ ہفتے لواری ٹنل کے احاطے میں کرنل نظام الدین شاہ خود گاڑیوں کودھکادینے اورمسافروں کوبحفاظت ٹنل پارکرنے کیلئے کئی گھنٹوں موقع پر موجودرہے اورخود بھی کئی گاڑیوں کودھکادیکرٹریفک جام سے نکالا۔چترال کے عوام کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی بروقت امداد کوخیرمقدم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں